کوئٹہ پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کئے گئے 5لاکھ روپے سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی کے ایس ایچ او امان اللہ کی قیادت میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خواتین سے چوری کے گئے 5لاکھ روپے برآمد کرکے ملزم (ز) کو گرفتارکرلیا جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ایک شخص عزیز احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے پستول بمعہ 17راونڈ برآمد کرلئے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ۔
پولیس نے سنیچگ کی کارروائیوں میں ملوث دو ملزمان بصیراحمد اور عباس کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اورموبائل فون برآمد کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران مفرور ملزمان رستم اور محمد خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے رفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔









