کوئٹہ پولیس کی سیٹلائٹ ٹان میں کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، بھتہ خوری اور اقدامِ قتل میں ملوث 9ملزمان گرفتار

21

کوئٹہ پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پرایوئٹ گن مین، بھتہ خوری و اقدام قتل و برآمدگی 5عدد کلاشنکوف 13میگزین 2 رائفل 223بور معہ میگزین روند پسٹل 9ایم ایم 3عدد والی ٹاکی سیٹ 6عدد مختلف گاڑیاں برآمد کر لی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ ضیا الحق مندوخیل،ایس پی سریاب عابد بخاری، کی ہدایات پر ڈی ایس پی طالب کی زیرِ نگرانی،ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹان محمود ترین نے ٹیم کے ہمراہ م جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، عجب خان، عثمان غنی، یاسین، جبار، فرہاد، جاوید اقبال، منور سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5عدد کلاشنکوف، 13عدد میگزین، 2عدد رائفلیں، 223بور کے 2عدد پستول، 9ایم ایم کے 3عدد پستول، 3عدد واکی ٹاکی سیٹس اور 6عدد مختلف اقسام کے کارتوس برآمد کر لیے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں