کوئٹہ میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت سریاب، سمیت اور کلی سردہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

40

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سینئر رہنما اور حلقہ سریاب کے ترجمان یوسف وقار شاہوانی نے اپنے ایک سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میونسپل کمیٹی کی مسلسل غفلت اور ہٹ دھرمی نے سریاب، سمیت، کلی سردہ اور ملحقہ علاقوں کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہیانہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے اور شہری بارہا شکایات و اطلاعی رپورٹس جمع کروا چکے ہیں مگر افسوس کہ میونسپل کمیٹی کے حکام کی طرف سے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیاسریاب کا قدیم اور تاریخی علاقہ کلی سردہ آج تعفن، مچھروں اور دیگر کئی بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے، گندگی کے انبار اتنے بڑھ چکے ہیں کہ اب وہ اطراف کے گلی محلوں اور رہائشی مقامات تک پھیل گئے ہیں یوسف وقار شاہوانی نے کہا کہ یہ صورتحال عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، لیکن بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے، صفائی مہم شروع کرنے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاانہوں نے کہا کہ اگر چند روز کے اندر اندر صفائی کا نظام بہتر نہ کیا گیا تو عوامی احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے اہلِ کوئٹہ سے بھی اپیل کی کہ وہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ترجمان سریاب نے کہا کہ سریاب کے عوام گندگی، بیماری اور تعفن کے ڈھیر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومت اور بلدیاتی ادارے ہوش کے ناخن لیں،عوام کی برداشت اب ختم ہو رہی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں