کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی نے پاسپورٹ پھینکنے پر معذرت کر لی

36

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی زابد ریکی نے احتجاجاً اپنا پاسپورٹ اسمبلی فلور پر پھینک دیا اور غصے کا اظہار کیا۔

واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاسپورٹ پھینکنے کے عمل پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عظیم ملک کا پاسپورٹ اس انداز میں پھینکنا نامناسب ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رکن اسمبلی کو ایئرپورٹ پر روکے جانے پر وہ معذرت خواہ ہیں، تاہم پاسپورٹ پھینکنے کا عمل مناسب نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ معاملے پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیمبر میں بیٹھ کر بات کی جائے گی۔دوسری جانب رکن اسمبلی زابد ریکی نے پاسپورٹ پھینکنے کے معاملے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں