بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سوالات دریافت اور انکے جوابا ت دئیے جائیں گے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر غزالہ گولہ سمیت خواتین اراکین بلوچستان اسمبلی کوئٹہ اور سکھر کے درمیان پروازیں شروع کرنے، جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی بلوچستان کو اقوام متحدہ کے کلائمٹ جسٹس فنڈ میں حصہ دینے، جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر آغا صوبے بھر میں شیشہ، ای سیگریٹس ویپ، اسٹنگ سمیت مضر صحت مشروبات کی خرید و فروخت پر پابندی، اے این پی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی وفاقی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن بنیادوں پر فرائض سرانجام دینے والے افسران کے معاملے کے حل، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری سمیت اپوزیشن اراکین کوئٹہ میں بند ہونے والے تمام ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر، اخبارات سے ملازمین کی جبری برطرفیوں، فیک نیوز کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنے کی قراردادیں پیش کریں گے۔
اجلاس میں جمعیت علما ء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کو یقینی بنانے کی قراردادپیش کریں گے۔









