25

کوئٹہ چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے، انتظامیہ کا وجود نظر نہیں آتا، بی این پی

بلوچستان نیشنل کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری نے ٹراما سنٹر میں سید نفیس اللہ شاہ کی عیادت کی جو چند روز قبل سبزل روڈ پودگلی چوک کے علاقے میں چوروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا اور اب سول ہسپتال، ٹراما سنٹر میں موت اور زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

اس موقع پر ٹراما سنٹرل کے انچارچ ڈاکٹر سلیم صاحب بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر مکمل طور پر چوروں اور ڈاکووں کے نرغے میں ہے، آئے دن بے گناہ شہری ان کا شکار بنتے ہیں اور سٹریٹ کرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اور ارباب اختیار، انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام تر موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے اور ان چوروں اور ڈاکووں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ شہر ان جرائم پیشہ افراد سے پاک صاف ہو جائے۔

اب تو یہ حالت ہوگئی ہے کہ معمولی اشیا موبائل، سائکل اور نقدی لوٹنے کے دوران زرا سی مزاحمت پر عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ گلی محلوں میں موٹر سائکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے یوں لگتا ہے کہ یہاں انتظامیہ کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو بھی زخمی کے علاج معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمی کی قیمتی جان کو بچائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں