کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ ویسٹ کی کارروائی ،8گداگر گرفتار

14

ضلعی انتظامیہ ویسٹ نے گداگروں /بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران 8گداگروں کو گرفتارکرلیا جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر گداگروں / بھکاریوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدارزاق کی جانب سے کچلاک کے اطراف مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر بھیک مانگنے میں ملوث 8 افراد حراست میں لے لئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ مغرب (west) کا گداگری کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی کاروائی جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں