لباس پر سوال؛ پریشے عدنان کے حق میں پاکستانی فنکار میدان میں آگئے، نادیہ خان پر کھلی تنقید

47

معروف میزبان نادیہ خان کی جانب سے نوجوان فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے ان کے جم کے لباس سے متعلق سوالات کیے جانے پر تنازع شروع ہوا جس کے بعد متعدد شوبز شخصیات ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

پریشے عدنان حال ہی میں نیویارک فیشن ویک میں اپنی کلیکشن پیش کرنے کے بعد نادیہ خان کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں مگر انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے جم کی ویڈیوز اور لباس کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان کے والدین اس پر ناراض نہیں ہوتے۔

پریشے نے پروگرام کے دوران کہا کہ حفاظت یقیناً ایک اہم مسئلہ ہے، تاہم انہیں خواتین اور مردوں کی جانب سے ایسے پیغامات بھی ملتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی ویڈیوز سے متاثر ہو کر انہوں نے ورزش اور اسٹرینتھ ٹریننگ شروع کی۔

بعدازاں پریشے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہیں سوال کے پیچھے موجود مقصد کا اندازہ ہو گیا تھا لیکن انہوں نے خود کو پُرسکون رکھنے کی کوشش کی۔

ہانیہ عامر

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ طنزیہ انداز میں وہی جملہ لکھا جو نادیہ نے پریشے کو کہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں