کیسکو نادہندگان کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں ماہ جولائی 2026تک مجموعی بقایاجات758ارب63کروڑ روپے تک پہنچ گئے

31

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے نادہندگان کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں ماہ جولائی 2026تک مجموعی بقایاجات758ارب63کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔انہی مذکورہ رقم میں سے زرعی صارفین کے ذمہ 659ارب 83کروڑروپے کے واجبات ہیں۔ صوبائی حکومت اور اسکے ذیلی محکموں کے ذمہ تقریباً38ارب 13کروڑروپے بقایاجات واجب الادا ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے ذمہ 3ارب 8کروڑروپے، گھریلو صارفین کے ذمہ 51ارب 84کروڑروپے، کرشمل صارفین کے ذمہ4ارب 32کروڑروپے اورانڈسٹریل صارفین کے ذمہ ایک ارب 18کروڑروپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔

اسی طرح صوبائی حکومت کے نادہندہ ذیلی محکموں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای) کے ذمہ17731ملین روپے،محکمہ پولیس کے ذمہ 1493ملین روپے، سیکنڈری ایجوکیشن کے ذمہ 7466ملین روپے،کالجز اینڈہائرایجوکیشن 397ملین روپے، محکمہ لوکل باڈیز3424ملین روپے، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر 1269ملین روپے،کمشنرزدفاتر81ملین روپے، محکمہ صحت کے ذمہ 3034ملین روپے، لیبراینڈمین پاور کے ذمہ 49ملین روپے،محکمہ جیل کے ذمہ 196ملین روپے، محکمہ زراعت 511ملین روپے، فاریسٹ اینڈوائلڈلائف91ملین روپے، محکمہ خوراک 67ملین روپے، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے ذمہ386ملین روپے،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج 58ملین روپے، وزیراعلی دفاتر31ملین روپے، گورنرہاؤس 12ملین روپے،محکمہ فشریز 130ملین روپے،محکمہ ایری گیشن کے ذمہ 137ملین روپے،محکمہ لائیواسٹاک 173ملین روپے،ویٹرنیری ڈیپارٹمنٹ82ملین روپے، اینمل ہسبنڈری 55ملین روپے، محکمہ بلڈنگز کے ذمہ 187ملین روپے، پاپولیشن اینڈپلاننگ68 ملین روپے، سوشل ویلفیئر کے ذمہ 115ملین روپے، بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی 120ملین روپے، کیو ڈی اے 23ملین روپے، محکمہ واساکے ذمہ 300ملین روپے،گوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی 36ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔

اسکے علاوہ وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ مجموعی طور پر تقریباً3ارب 8کروڑروپے کے بقایاجات واجبات الاداہے۔جن میں محکمہ پورٹس اینڈشپنگ کے ذمہ 54ملین روپے،پاکستان ریلوے 27ملین روپے، سینٹرل ایکسائزلینڈکسٹم 105ملین روپے، پوسٹ آفسز123ملین روپے،پاکستان براڈکاسٹنگ تقریباً34ملین روپے یونیورسٹی آف بلوچستان تقریباً 67ملین روپے،پی ٹی سی ایل 100ملین روپے اورگوادرپورٹ اتھارٹی 66ملین روپے کے بقایاجات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں