سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند عناصر پنجاب کو اس لیے نشانہ بناتے ہیں کہ پنجاب پاکستان کا ضامن ہے اور وہ پاکستان کو توڑنے کے لیے پنجابی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجابیوں نے جس طرح پاکستان بنانے کے لیے قربانیاں دیں، اسی طرح اب پاکستان کو بچانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کی خواہش ہے کہ پنجابی اپنے باہمی جھگڑوں میں الجھ کر پاکستان کو کمزور کریں، تاہم پاکستان کی لڑائی پنجابیوں کو اپنے ہم خیال بلوچ، پختون، سندھی، کشمیری اور دیگر اقوام کے ساتھ مل کر لڑنی ہے۔









