صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بدھ کو کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر میجر (ر) بشیر احمد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں نواں کلی اور حلقہ PB-39 میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے میں صفائی کے مؤثر انتظامات پر زور دیا۔









