33

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان سے ملاقات کی جس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اسکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کو سریاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جامع بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، نکاسی آب کے منصوبوں ، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری ، گلیوں کی پختگی ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر عوامی سہولیات سے متعلق منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے بتایا کہ سریاب کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سریاب میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام دیرپا ثمرات سے مستفید ہو سکیں ۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی نگرانی مزید موثر بنائی جائے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے ۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سریاب کی ترقی اور شہری مسائل کے حل کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں