گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی تجاویز سفارشات کے ساتھ منظور کر لی گئیں

36

کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور نے گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی تجاویز منظور کرلیں، پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور کاروباری ضوابط سے متعلق قانونی ترامیم کے مسودوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں اوورلوڈنگ، پیٹرولیم لیویز اور کاروباری ضوابط سے متعلق مختلف قانونی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے سے متعلق تجاویز سفارشات کے ساتھ منظور کر لیں۔ اجلاس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینیارٹی رولز 2026 کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق مجوزہ قانونی ترامیم کے مسودے بھی منظورکرلیاگیا۔۔کمیٹی نے آسان کاروبار ٹیکنیکل یونٹ اور پاکستان ریگولیٹری رجسٹری کے قیام اور فعالیت سے متعلق مجوزہ قواعد بھی منظور کر لیے گئے۔کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے قانونی مسودے مزید کارروائی اور حتمی پیش رفت کے لیے متعلقہ فورمز پر پیش کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں