بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

24

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق 12 سے 15 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، آج رات سے 15 اگست تک مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے،13اگست کی رات سے راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلاد ھاربارش متوقع ہے۔12 اگست کی رات سے سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 12 اگست کی رات سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں