ترقیاتی کاموں اور لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

84

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 7نومبراور8نومبرکو(روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvاسٹیڈیم، پی ٹی وی، شہبازٹاون، جی او آر کالونی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kv دلدارکاریز، سمنگلی ایکسپریس، بی ایم سی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔

اسی طرح8نومبر(بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈکے شہبازٹاون، ملک پلانٹ، نواںکلی،صاحبزادہ کاریز فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اُسی روز مری آباد گرڈ اسٹیشن کے 11kv مری آباد، کاسی ٹو فیڈراور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، پی اے ایف ، آریاہسپتال، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، خروٹ آباد،عمر، تکاتو، دوستین اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسکے علاوہ 9نومبرکو (بروزپیر) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، خروٹ آباد، تکاتو، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں8نومبرکو کنگری گرڈاسٹیشن کے موسیٰ خیل اور کنگری فیڈروں سے صبح8بجے سے شام 5بجے تک نیز اسی روز 132kvڈیرہ مرادجمالی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں