کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

18

کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

ضلع وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اورغربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ کراچی کے تمام 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔

جون میں کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں ملا تھا جبکہ جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں