مودی حکومت نے سچ کی آواز دبانے کیلئے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا۔
پاکستان کی تینوں مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنارہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے29 اور30 اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیاتھا۔
شکست خوردہ مودی سرکار نےحقائق کو چھپانے کیلئے یکم مئی2025کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا۔









