49

پاکستان مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں