پاکستان نے امریکا سے دس ارب ڈالر کی مالی سہولت مانگ لی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق امریکا سے پانچ سال کے لیے مالی مدد کی درخواست کی گئی ہےمنظوری کی سہولت میں پاکستانی روپے پردباؤ کم ہوجائے گا تاہم امریکی وزارت خزانہ نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان نےعالمی مالیاتی منڈیوں تک بہتر رسائی کیلئے بھی حمایت مانگی،10 ارب ڈالر کی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائرمضبوط ہوسکتےہیں، حتمی منظوری کی صورت میں پاکستان کو مالی استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔
رائٹرز کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ نےاس حوالے سےامریکی حکام سےمالی تعاون پر بات چیت بھی کی ہے، تاہم امریکی وزارت خزانہ نے اس درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سےگریزکیا ہے،جبکہ پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے بھی تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔









