حکومتِ پاکستان نے افغان میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق جاری خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں اس عمل کو منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کنڑ میں مبینہ ’’فینٹم اسٹرائیکس‘‘ کے حوالے سے افغان میڈیا میں چلنے والی خبریں گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، یہ پروپیگنڈا بعض بھارتی عناصر کی پشت پناہی کے باعث کیا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک یونٹ نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنے عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، فلاح و بہبود اور خدمات فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے پر انحصار کر رہی ہے، پاکستان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔









