ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیراحمد کی ہدایت پر انتظامیہ کا کرش پلانٹس کے خلاف آپریشن ،13افراد گرفتار

16

) صوبائی محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹس اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف سخت اور وسیع پیمانے پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں قائم کرش پلانٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

عدالتی احکامات اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے متعدد مقامات پر سخت اقدامات کیے، جبکہ کارروائی کے دوران 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی محکمہ داخلہ کے نوٹس اور عدالتی احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی بھی فرد یا ادارے کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور گرد و غبار میں اضافے سمیت عوامی صحت کے لیے بھی مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اس لیے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں