کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان 27اکتوبر2025کو (بروزپیر) صبح10بجے سے دوپہر12 بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات ٹیلی فون پر براہ راست سنیںگے ۔کیسکوکے تمام صارفین بروزپیر صبح10بجے سے دوپہر12 بجے تک ٹیلی فون نمبر0819204013پر فون کرکے بجلی سے متعلق اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹوآفیسرسے رابطہ کریں۔
آن لائن کچہر ی میںتمام آپریشن سرکلز کے صارفین کی شکایات کیسکوکے سینئر افسران کی موجودگی میں معلوم کئے جائیں گے اور موقع پر ہی انکے ازالے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بروزپیر صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی شکایات اوراُن کے حل کیلئے بذریعہ ٹیلیفون 0819204013پررابطہ کریں نیز تمام صارفین اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبربھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اُن کی شکایات کافوری ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔









