سریاب روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ، ساتھی محفوظ رہا

25

سریاب روڈ پر نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔پولیس کے مطابق سریاب کا رہائشی غلام فاروق اپنےدوست کے ہمراہ گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے غلام فاروق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوست معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچا یا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔جبکہ سریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں