وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار سجاد صدیق کے بجلی کے میٹر لگوا دیے گئے۔درخواست گزار سجاد صدیق نے بتایا کہ کیسکو والے شک کی بنیاد پر ان کے دونوں میٹر اتار کر لے گئے تھے۔بار بار کیسکو آفس جا کر صفائی پیش کی لیکن سب بے سود رہا۔درخواست گزار کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی غفلت اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے میٹر فوری طور پر لگائیں جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے دونوں میٹر واپس لگا دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









