نورا فتیحی ممبئی میں گاڑی حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

46

معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی سن برن فیسٹیول کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک خطرناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، تاہم وہ بال بال محفوظ رہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے سر میں معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے سی ٹی اسکین کے ذریعے جانچ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اندرونی خون بہنے کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے ان کی حالت کو مستحکم قرار دیا۔

حیران کن طور پر، حادثے کے باوجود نورا فتحی نے اسپتال سے فارغ ہوتے ہی سیدھا کنسرٹ میں پہنچ کر عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے ساتھ پرفارم کیا، جسے مداحوں نے زبردست سراہا۔

اداکارہ نے 2025ء میں عالمی سطح پر متعدد فنی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں امریکا کے مشہور ’دی جمی فالن شو‘ میں پرفارمنس اور جنوبی بھارت کی ہارر فلمیں ’کنچنا 4‘ اور ’کے ڈی: دی ڈیول‘ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، ان کی ویب سیریز ’دی رائلز‘ بھی منظر عام پر آئی ہے۔

حادثے کے بعد نورا فتحی کی گاڑی کی تصویر سامنے آئی ہے، جس سے ٹکر کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ نورا کے مداح ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ جذبے کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں