نیپال میں ہولناک سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 626 کے قریب ہوگئی، 2400 لاپتا

12

نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

نیپال کے ٹورازم بورڈ کے مطابق ہلاکتیں 626 سے زیادہ ہوگئیں جبکہ 2400 سے زائد سیاح لاپتا ہیں جن میں 400 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

تبت سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پانی اور کیچڑ کا ایک بڑا ریلا سرحدی گزرگاہ کی عمارتوں سے ٹکراتا دکھائی دیتا ہے۔

نیپال سے آنے والی تصاویر میں بھی سیلابی ریلے کے اچانک آنے پر لوگوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیپال کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تباہ کن سیلاب کے پیچھے ممکنہ طور پر زلزلہ اور اس کے نتیجے میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ ہو سکتا ہے۔

تاہم حادثے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں