بلوچستان پویس نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ نال اور گریشہ پر دہشتگردانہ حملے کو نا کام بناتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مسلح دہشتگردوں کے راکٹ لانچر،دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے حملے سے ایک خاتون اور ایک مرد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
پولیس نے فوری طور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز 50 سے60 دہشت گرد وں نے 40/50 موٹرسائیکلوں اور3 پک اپ گاڑیوں پر سوار درجنوں مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں، راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے تھانہ گریشا اور نال پر حملہ کیا تھانوں میں موجود اے ٹی ایف پولیس اسکواڈ کے عملے نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انکے حملے کو پسپا کر دیا۔
دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد جان کی بازی ہار گئے حملے کے دوران 18سے زائد شہری زخمی ہوئے جنہیں 6سے زائد ایمبولینسوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا اور حملے کو پسپا کر کے تھانوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ایسی طرح گریشا تھانہ حملے کے دوران راکٹ لانچر لگنے سے گیٹ اور واچ ٹاور کو معمولی نقصان پہنچا ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے جوانمردی اور حمت سے مذاحمت کی اور انہیں تھانے کے احاطے داخل نہیں ہونے دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا فائدہ اٹھاٹے ہوئے دہشت گردوں نے ماربل فیکٹری کو معمولی نقصان پہنچایا اور فرار ہونے سے قبل میر شہ میر بزنجو کی 5گاڑیا ں اور ایک دوکان کو آگ لگا دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خضدار اے ٹی ایف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو قابو کر لیا اور حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ۔









