نادرا نے پنشنرز کے لیے لائف سرٹیفکیٹ بلا معاوضہ فراہم کرنیکا انتظام کر دیا

18

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کرنے کا انتظام کر دیا ہے، یہ سہولت ملک بھر میں پنشنرز کو آسانی سے دستیاب ہوگی،نادرا کے مطابق پنشنرز اب تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ پاک آئی ڈی موبائل ایپ، نادرا رجسٹریشن مراکز، یونین کونسلز، ای سہولت فرنچائزز اور نادرا کی موبائل سروسز کے ذریعے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔اس سہولت کا مقصد پنشنرز کو تصدیقِ حیات کے عمل میں درپیش مشکلات اور اضافی اخراجات سے نجات دلانا اور انہیں گھر کے قریب سہولت فراہم کرنا ہے۔نادرا نے پنشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تصدیقِ حیات کے لیے دستیاب مذکورہ سہولیات سے استفادہ کریں تاکہ پنشن کے حصول میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں