موٹر و ے گینگ ریپ کیس: ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف

2

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کو موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی تھیں۔

ایلون مسک نے موٹر وے گینگ ریپ کیس میں مجرموں کی سزائے موت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کو بھی پاکستان جیسے بہادرانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔

ایلون مسک نے یہ بات برطانوی رکن پارلیمان Rupert James Graham کے سوشل میڈیا پیغام کے جواب میں کہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں