پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ماہ اکتوبر میں صوبائی دارلحکومت میں مزید گرین بسیں چلائی جائیںگیکچلاک سے سریاب کے آخر تکگرین بس سروس کو توسیع دی جائے گیصوبائی دارالحکومت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت الیکٹرک وہیکلز منصوبے پر بھی جلد عمل درآمد شروع ہوگا صفا کوئٹہ منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر سے ماہ اگست 2024 سے اگست 2025 تک 2لاکھ 81ہزار ٹن کچرہ اٹھایا جا چکا ہے بلکہ ٹیکنالوجی پارک کو بھی فعال کیا گیا ہے آفیسرز کلب کو 15 سال کےلیے آؤٹ سورس کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیاڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اب تک 34 منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں سے 11آپریشنل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک کی بڈنگ ہوئی اور 5ماہ سے یہ فعال ہیں جہاں 64 کاروبار میں 16 نوجوانوں کی کمپنیاں کام کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لئے جو بھی بڈنگ ہوگی اس بابت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
صوبائی دارالحکومت میں مزید گرین بسیں چلائی جائینگی،ڈاکٹر فیصل
124









