ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے جوائنٹ روڈ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ۔ مجسٹریٹ عمران زیب کاسی کی نگرانی میں جاری کارروائی کے دوران سڑک کے اطراف قائم تجاوزات کو ہٹا کر سامان تحویل میں لیا گیا۔
اس موقع پر مجسٹریٹ عمران زیب کاسی نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی آمدورفت میں آسانی اور سرکاری و عوامی جگہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری و عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔









