جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، اختر جان مری، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطا محمد شمشوزئی نے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ملک کو ہر حوالے سے تنہا کرکے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں، جبکہ جمہوریت کے سوداگروں نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر آئین کو شخصی اقتدار کے گرداب میں پھنسا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ جمہوری نظام کی روح ہے، مگر بدقسمتی سے اقتدار کی کشمکش میں آئینی اصولوں کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس سے ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد متاثر اور سیاسی و معاشی بحران مزید گہرا ہورہا ہے، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے کہا کہ ملک کسی فرد، خاندان یا مخصوص گروہ کی جاگیر نہیں بلکہ کروڑوں عوام کی امانت ہے، اس لیے ریاستی معاملات آئین کے مطابق چلائے جائیں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو وقتی مفادات کے بجائے قومی مفاد، آئین کی پاسداری اور جمہوری اقدار کے تحفظ کو مقدم رکھنا ہوگا، بصورت دیگر ملک میں سیاسی بے یقینی اور انتشار کے اثرات مزید سنگین ہوں گے، رہنماں نے مطالبہ کیا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور عوام کو درپیش مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور بنیادی سہولیات کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں
جے یو آئی کوئٹہ کا آئین و قانون کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ کے احترام پر زور
31









