ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) کوئٹہ کی زیرِ صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی ٹیکسز کے حوالے سے اجلاس

39

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی ٹیکسز اور سرکاری املاک کو واگزار کرانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پراپرٹی ٹیکسز کے ریکارڈ، واجبات اور سرکاری املاک کی واگزاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تمام امور کا جلد جائزہ مکمل کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے۔ انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور متعلقہ امور کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں