معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم سٹار میرا کا بھی بھیانک روپ منظر عام پر آگیا
لاہور، اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد
تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی
فوٹیج میں اداکارہ میرا کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ pic.twitter.com/JV1YYLYoKK
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) August 18, 2026
وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے اور ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔
اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔









