امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی بدامنی،بدعنوانی،بارڈرزبندش،پٹرولیم مصنوعات پربھتہ،بے روزگاری،مہنگائی کے خلاف جمعہ7اگست بلوچستان کے مین شاہراہیں کوسٹل ہائی ویز،نیشنل ہائی ویز،جی روڈز،تمام بھائی پاس بلاک کرکے دھرنے دیے جائیں گے۔قومی وصوبائی سطح پر ٹرانسپورٹرز،تاجربرادری وعوام ساتھ دیں گے۔تقسیم کارکرکے تمام اضلاع کوہدایت جاری کردی گئی ہیں.
کوئٹہ میں بلیلی،میاں غنڈی،تیرہ میل کولپور،چمن کوژک سمیت پشین،مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن،ژوب،لورالائی، سبی،کچھی بولان،جعفرآباد نصیر آباد، مستونگ، خضدار، نوشکی، لسبیلہ،حب،پنجگور،کیچ تربت اورگوادرمیں شاہراہوں کوبندکرنے کیلئے ذمہ داران وکارکنان کوالرٹ کردیاگیاہے۔
ان خیالات کا اظہار نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں 7اگست ہڑتال تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند ودیگرذمہ داران نے اب تک تیاریوں تقسیم کاروآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ قومی کاز،قومی اجتماعی مسائل کے حل کے لیے 7اگست ہڑتال کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز تاجرزسمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ ساتھ دے رہے ہیں جہاں ہم جاتے ہیں لوگ خوش ہوتے ہیں کہ صرف جماعت اسلامی ہے جوعوامی سلگتے مسائل کواجاگراورحل کی کوشش کررہی ہے۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدکہا کہ عوام کو درپیش دیگر سنگین مسائل کے خلاف جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔7اگست بروز جمعہ شام 4 بجے بلوچستان کے مختلف21اضلاع میں اہم مقامات پرعوامی اجتماعات، روڈبلاک اور احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اجتماعات کوئٹہ سمیت دیگر21اضلاع پشین، مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ، چمن، ژوب، لورالائی، قلعہ عبداللہ، مستونگ، خضدار، نوشکی، لسبیلہ، جعفرآباد، نصیرآباد، سبی، جھل مگسی، کچھی اور گوادر کے مختلف اہم مقامات پر ہوں گے جن میں شاہراہوں کی بندش،احتجاج اور عوامی اجتماعات کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات طاقتور طبقات ومیڈیاکے سامنے پیش کیے جائیں گے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ عوامی اجتماعات اور روڈ بلاک کے اہم مقامات بائی پاس،جی ٹی روڈ،کوسٹل ہائی وے شامل ہیں جہاں عوام اپنے حقوق کے لیے شاہراہیں بندکرکے پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بدامنی،بدعنوانی، لوگوں کے لاپتہ ہونے،بازیابی کے بجائے مسخ شدہ لاشوں کے ملنے،معاشی بدحالی،بے روزگاری،شاہراہوں پر عدم تحفظ،بارڈرز کی بندش اور مہنگائی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں مگر اسلام آباد کے حکمران وطاقتورطبقات کوعوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔
جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ، امن کے قیام اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز، نوجوانوں، قبائلی عمائدین اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی کہ وہ 7اگست کو اپنے اپنے علاقوں میں منعقد ہونے والے احتجاج و روڈ بلاک کرنے میں بھرپور شرکت وتعاون کرکے ظلم، ناانصافی، بدامنی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن مگر مثر احتجاج کو کامیاب بنائیں۔









