مستونگ: قومی شاہراہ پر پھر دہشت گردی کا بڑا واقعہ، فائرنگ سے سیشن جج اور گن مین شہید، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
مستونگ: قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ ایس ایچ او مستونگ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
فائرنگ کے اس واقعے میں ایڈیشنل سیشن جج (جوڈیشل مجسٹریٹ) طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہدا کی لاشوں اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔









