بڑھتی آبادی سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں، ظفر علی بلیدی

36

سیکرٹری پاپولیشن بلوچستان ظفر علی بلیدی ،ڈی جی پا پولیشن غلام مصطفیٰ ،جمعہ خان ، مشتاق مینگل ،ڈاکٹر نسیم اللہ ، مفتی احسان اللہ اورہاجرہ فضادلاور نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی آبادی سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں پاکستان اسوقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے ماں اور بچے کی بہترین صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بہت ضروری ہے یہ بات انہوں نے ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نواں کلی میں عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیمقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو محض ایک مسئلہ سمجھنے کیبجائے تعلیم، مہارت اور بہتر صحت کی سہولیات کے ذریعے قومی ترقی کی طاقت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں