سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کر دی

35

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دی ہے جس سے ملک پر فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ نے کی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یہ قرض پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ادائیگیوں کے لیے فراہم کیا تھا جس کی مدت ابتدائی طور پر تین ماہ مقرر کی گئی تھی۔

اب اس قرض کو رول اوور کیے جانے سے پاکستان کو قلیل مدت میں بڑا مالی سہارا مل گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ 5 ارب ڈالر کے رول اوور کے بعد پاکستان کی زرمبادلہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں