امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ

17

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد امریکی ویزے منسوخ کردئیے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ویزے منسوخ کرنے کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ حکام کے مطابق اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد امریکی ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ، چوری، منشیات، نشے میں ڈرائیونگ، جنسی جرائم، فراڈ اور بچوں سے بدسلوکی سمیت مختلف جرائم ویزا منسوخی کی بڑی وجوہات ہیں۔

امیگریشن نظام کے غلط استعمال اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں ویزا جانچ اور منسوخی کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں