پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے فلسطینی عوام کی امداد کے لیے ایک اہم فلاحی مہم کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) جمع کرکے انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔
ماہرہ خان، جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، گزشتہ دنوں مختلف تقریبات میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود تھیں۔ اس دوران انہوں نے مداحوں سے ملاقاتوں (Meet & Greet) کے خصوصی سیشنز کا بھی اہتمام کیا، جہاں سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے لیے مختص کردی گئی









