کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کی ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 26ستمبرکو(بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvکرانی، سریاب ون، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس ،کالونی ،منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز خضدارگرڈاسٹیشن کے 11kvسٹی تھری، انجینئرنگ کالج، زیدی، ویری، کوشک، سٹی ٹو، ایم ای ایس، خیرآباد، جناح کیمپ، ڈاکٹر صالح، پیر عمر، کوڑی، کینٹ، ڈی ایچ کیو اسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔
اسکے علاوہ 27ستمبرکو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvواسا،ایف سی،کڈنی سینٹر، دوستین، بیوٹمزیونیورسٹی، داریم، ائیرپورٹ روڈ، چشمہ، نوحصار، ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح7بجے سے د ن 11بجے تک جبکہ اسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvلیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمدروڈ، سریاب ٹو، دلدارکاریز، نیو جان محمدفیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔
علاوہ ازیں 28ستمبرکو (بروزپیر)زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kv زرغون ون، زرغون ٹو، صاحبزادہ کاریز، عسکری ون، عسکری ٹوفیڈروں سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی ہے۔









