بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاںڈی آئی جی خضدار رینج وزیر خان ناصر ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سی پی او، عمران قریشی ڈی آئی جی خضدار تعینات

12

بلوچستان پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ، سی پی او کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ شاہد ابن مسیح کو ڈی آئی جی مکران رینج گوادر تعینات کردیا گیا۔عمران قریشی کو ڈی آئی جی خضدار رینج ،اسی طرح محمد بلوچ کو ایس ایس پی خضدار جبکہ دوستین دشتی کر ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق منصور احمد کو ایس پی دکی کے عہدے سے ہٹا کر سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد یونس رضا کو ایس پی دکی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں