خاران، مسلح افراد کی ناکہ بندی، کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ مبینہ طور پر اغوا

42

ذرائع کے مطابق خاران کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر برشونکی کے علاقے میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد اللہ کاکڑ، جو ماضی میں ڈپٹی کمشنر خاران بھی رہ چکے ہیں، کمشنر رخشان ڈویژن کا عہدہ سنبھالنے کے لیے خاران جا رہے تھے۔

تاہم، تاحال ضلعی یا صوبائی حکومت کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن کے مبینہ اغوا کی تصدیق نہیں کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں