سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں ریاست نے اعتماد کی بحالی کی ایک کوشش کی ہے، اسی طرح بلوچ لاپتہ افراد، بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) اور پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے زیرِ حراست افراد کے معاملے میں بھی ریاست کو اعتماد سازی، انصاف کی بالادستی اور قانون کے یکساں اطلاق کو موقع دینا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے انصاف کی بالادستی اور قانون کے یکساں اطلاق کو یقینی بنانا ضروری ہے۔









