جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے جمعیت کی بلدیاتی کمیٹیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام حکومتی غفلت اور مسلسل بیحسی سے سخت مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عوامی مینڈیٹ کے احترام اور ووٹ کے تقدس کے تحفظ کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور بلدیاتی سطح پر منظم حکمت عملی کے ساتھ کوئٹہ کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف پیش رفت کی جائے گی۔
جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی مرکزی کمیٹی برائے بلدیاتی انتخابات کا اہم اجلاس آج یکم دسمبر شام 6 بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل و چیئرمین مرکزی کمیٹی حاجی عین اللہ شمس منعقد ہوگا جس میں چاروں ٹان کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
زرغون ٹان کمیٹی کا نمائندہ اجلاس مولانا محمد ایوب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
چلتن ٹان کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رحیم الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا۔ سریاب ٹان کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالاحد کی صدارت میں ہوا۔ تکتو ٹان کمیٹی کا اجلاس چیئرمین حاجی قاسم خان خلجی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مشاورت، روابط اور سماعتوں کے بعد سفارشات مرتب کرکے مرکزی کمیٹی کو ارسال کی گئیں۔









