100

جماعت اسلامی کا اجتماع عام امت مسلمہ کی ترجمانی کاذریعہ

نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں کل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر مینار پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں بلوچستان سے نوجوانوں ، علماء کرام اور خواتین کی بڑی تعداد اجتماع عام میں شریک ہوگی بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے یہ بہترین موقع ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اجتماع عام نہ صرف گزشتہ ریکارڈ توڑ دے گا بلکہ قوم کے لیے امید اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا یہ اجتماع ملی عوامی اور قومی ایجنڈے کے ساتھ تحریک کی اندرونی مضبوطی ، نظم و ضبط اور افرادی قوت کا مظاہرہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وقت ہے کہ اجتماع عام کی دعوت صوبہ بھر کے لاکھوں افراد تک پہنچائی جائے اور اس مقصد کے لیے نوجوان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آگے آئیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے نوجوانوں اور کارکنوں کے تعاون سے ثابت کریں گے کہ جماعت اسلامی کے پاس ملک کی سب سے بڑی ٹیم موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں