Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

واشنگٹن کا دباؤ، اسرائیل جنوبی لبنان سے مرحلہ وار فوجی انخلا پر غور کرنے لگا

11

اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی فوجی موجودگی کے مستقبل کے حوالے سے ممکنہ امریکی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی پر غور کر رہا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مستقبل میں امریکا جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان ایک نئے مذاکراتی دور کا آغاز آج متوقع ہے، جس میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے ممکنہ انخلا کے ابتدائی انتظامات پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ مذاکرات لبنانی فوج کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں بتدریج لبنانی فورسز کے حوالے کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں