37

ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر ثالثوں کو آج جواب دیے جانے کا امکان

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر ثالثوں کو آج جواب دیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ایران آج اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کرے گا۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی تجاویز اب سُکڑ کر ایک صفحے تک محدود رہ گئی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ جسے امریکا نے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا تھا، اب ختم ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں