ایران کا فرانس پر انسانی حقوق کے معاملے میں دوہرے معیار کا الزام

28

ایران نے فرانس پر انسانی حقوق اور عالمی قانون کے معاملے میں دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس سمیت دیگر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرانس جیسے ممالک کو دنیا کو لیکچر دینا بند کرنا چاہیے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا فرانس نے غزہ میں نسل کشی اور ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کی،جس کے باعث فرانسیسی حکومت کے اقدامات نے اس کی تمام اخلاقی برتری ختم کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں