پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار نومولود بیٹی صوفیہ حسین کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں،کبیر حسین اور صوفیہ حسین کا دلکش فوٹو شوٹ شیئر کیا، جسےسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

اقرا عزیز اوریاسرحسین رواں برس جنوری میں دوسری باروالدین بنےتھے،اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پراپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دیتےہوئےبتایاتھا کہ 24 جنوری کواللہ تعالیٰ نےانہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔
اقرا عزیز،جوسنو چندا،رنجھا رنجھا کردی، خاموشی،جھوٹی اوردیگر مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔









